بھٹکل 18 نومبر (ایس او نیوز) شہر کے مخدوم کالونی میں ایک نوجوان نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت محمد فیضان (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں درج شکایت کی مطابق کسی بات سے مایوس ہوکر نوجوان نے منگل کی شام کو خودکشی کی ، نعش کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد گھر والوں کے حوالے کی گئی اور خبر ہے کہ منگل دیر رات کو ہی نوجوان کی تدفین بھی عمل میں آئی ہے۔